تربت (رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی کی کتاب “لنگاسی سے واشنگٹن تک” (حصہ دوم) کی رونمائی کی تقریب نیشنل پارٹی ضلع سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی زندگی کے تجربات کو کتابی صورت میں محفوظ کرنا چاہیے۔ کتابیں نہ صرف شعور میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ جب بھی موقع ملے، کتاب ضرور پڑھیں۔
تقریب میں نیشنل پارٹی کے سینئر و مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جن میں مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ اکرم دشتی، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین بوھیر صالح, واجہ بجار بلوچ، رجب یاسین، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، سینئر رہنما محمد جان دشتی، ورکنگ کمیٹی کے ممبر فدا بلیدی، ضلعی نائب صدر حاجی شوکت دشتی، فدا مریدزئی، معتبر شیرجان شے، غلام قادر بلیدی سمیت نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

