میونسپل کمیٹی سوراب کی جانب سے صفائی مہم زور شور سے جاری

سوراب(رپورٹر)میونسپل کمیٹی سوراب کی جانب سے شہر میں صفائی مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی ایڈووکیٹ منیر آزاد رودینی اور وائس چیئرمین شیخ محمد یاسین سمالانی کی ہدایت پر عملہ مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں میں مصروف ہے۔

کلی نائب زئی اور کلی میروانی میں نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کھچرے کے ڈھیر اٹھا کر تلف کیے گئے۔

جبکہ دوسری جانب قصاب خانہ کے مقام پر جمع شدہ کھچرے کو بھی اٹھا کر علاقے کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ایڈووکیٹ منیر آزاد رودینی اور وائس چیئرمین شیخ محمد یاسین سمالانی خود موقع پر پہنچے اور صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں