تربت: سعید فیض ایڈوکیٹ نے وکلاء کے اعزاز میں ظہرانہ منعقد کیا

تربت(رپورٹر) مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنچ تربت کے صدارتی امیدوار نامور و سینئر وکیل سعید فیض ایڈوکیٹ نے کیچ اور گوادر کے وکلاء کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ظہرانے کا اہتہمام کیا۔

ظہرانہ میں بلوچستان بار کونسل کے رکن جاڈین دشتی ایڈوکیٹ سمیت کیچ اور گوادر کے وکلاء نے بھرپور شرکت کرکے سعید فیض ایڈوکیٹ پر اعتماد کرتے ہوئے بھرپور ووٹ کرنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سعید فیض ایڈوکیٹ نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مکران کے وکلاء نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا جس پر میں تمام وکلاء کا نہ صرف شکر گزار ہوں بلکہ وکلاء کی بقاہ، قانون کی سرپرستی، عدلیہ کی آزادی سمیت آئینی حقوق کے لیئے جدوجہد کرون گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں