ٹیچنگ اسپتال سبی میں المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی پاکستان کی جانب سے ایک روزہ مفت شوگر ٹیسٹ کا انعقاد‎

سبی(رپورٹر) ٹیچنگ اسپتال سبی میں المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی پاکستان کی جانب سے زیر قیادت ضلعی نائب صدر المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی پاکستان سبی سمیر احمد صدیقی کے ایک روز مفت شوگر ٹیسٹ اور ادویات مفت کیمپ کا انعقاد کیاگیا سپریڈنٹ ٹیچنگ اسپتال سبی ڈاکٹر عمیر حسین نے مفت کیمپ کا افتتاح کیا مفت شوگر ٹیسٹ کیمپ میں درجنوں مرد و خواتین کے شوگر ٹیسٹ کیے گۓ اور مفت ادویات دی گئی٬مفت شوگر ٹیسٹ کیمپ میں اسپتال عملہ نے بھی شوگر ٹیسٹ کراۓ ہیں مفت شوگر کیمپ میں عبدالطیف نقشبندی٬نذرمحمدلعلوزئی صوبائی صدر انجمن اساتذہ پاکستان بلوچستان سابق پریس سیکریٹری انجمن طلباء اسلام شبیراحمدصدیقی موجود تھے مفت شوگر ٹیسٹ کیمپ کا ڈاکٹر بہادر رند سمیت دیگر سینئیر ڈاکٹرز نے دورہ کیا میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹرعمیرحسین ودیگر نے مفت شوگر ٹیسٹ کیمپ کو خوش آئند اور انسانی ہمدردی اقدام قراردیا ہے انہوں نے کہاہے شوگر ٹیسٹ کے مفت انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔مفت شوگر ٹیسٹ سے درجنوں مرد خواتین مستفید ہورہے ہیں انہوں نے المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی پاکستان کا مفت شوگر ٹیسٹ کے انعقاد پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی کی جانب سے اس طرح اقدامات جاری رہیں گے جن سے غریب عوام براہ راست مستفید ہوں ڈاکٹر عمیر حسین کا مذید کہنا تھا کہ شوگر کے مریضوں میں روز بروز اضافہ دیکھاجارہاہے متوازن خوراک اور وقت پر نہ سونا شوگر میں اضافے کا سبب بن رہاہے شوگر کے مریض روزنہ تیس منٹ تک ورزش کو اپنا معمول بنالیں فروٹ کا استعمال کریں اور روغنی اشیاء کھانے سے گریز کریں تاکہ شوگر کو کنٹرول رکھاجاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں