کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹری پریزیڈنٹ ہومن رائٹس برائے اقوامِ متحدہ اور معروف تاجر رہنما عمران رشید شیخ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات ملکی معیشت کے لیے نہایت تشویش ناک صورتِ حال اختیار کر چکے ہیں۔ بھاری بھرکم ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود بزنس کمیونٹی شدید بے یقینی کا شکار ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کا جی ڈی پی سست روی کا شکار ہے جبکہ مہنگائی اور ٹیکسوں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ فراہم کرنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ بھاری ٹیکسوں، مہنگی بجلی اور گیس کی قلت کے باعث لگ بھگ 100 کے قریب ٹیکسٹائل ملیں بند ہو چکی ہیں اور متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرکے جاچکی ہیں جوکہ ملک میں بیروزگاری کے ساتھ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرچکی ہے،عمران رشید شیخ نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ ملکی و بیرونی دشمن عناصر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو معاشی استحکام فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے حوالے سے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

