کوئٹہ،یکے بعد دیگرے دو دھماکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد نے پولیس ناکے کے قریب بم نصب کررکھا تھا جو زورار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او تنویر باجوہ نے بتایا کہ قمبرانی روڈ پر پہلے دھماکے کے بعدجب کرائم سین کی گاڑی موقع پر پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل پر نصب دوسرے بم ریموٹ کنٹرول سے ڑادیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرمزید کارروائی شروعکردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں