کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سابق صدر نورالدین کاکڑ سے ہفتہ کو صوبائی ایگزیکٹو ممبر ارباب اسد کاسی، ارباب کامران کاسی اور ارباب صدام کاسی نے کوئٹہ سٹی سیکریٹریٹ سرکی روڈ میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر پی پی پی کوئٹہ سٹی کے معراج خلجی، ملک شازیب کاسی، عزیز خان، نجیب خان اچکزئی، ظفر خان داوی، قربان علی، عصمت اللہ ترین، صادق خان و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔نورالدین کاکڑ اور ارباب اسد کاسی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اورانشاء اللہ 28دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوئیپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج نے انتخابات کی تیاریوں اوردیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو تمام امور کی نگرانی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت، زراعت،معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، میر سرفراز بگٹی
- بیلہ،دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- تمبو بالان شاخ کے علاقے سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار
- جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد،آئی ٹی، اے آئی،الائیڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ممتاز تعلیمی و ریگولیٹری اداروں سے سٹراٹیجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی سے ملاقات
- پشاور،سکول کی چھت گرنے کا واقعہ تکلیف دہ ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں،سینیٹرمولاناعبدالواسع
- پشاور واقعے افسوسناک،گورنر راج پی ٹی آئی حکومت کو جواب دہی سے بری نہیں کرتا، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- عوام کو محفوظ، معیاری،صحت بخش خوراک کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ
- بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 140 کالجز اور تقریباً 1,200 ہائی سکولز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،جعفرخان مندوخیل

