عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بانی چیئرمین میرے کلائنٹ ہیں ملاقات میرا استحقاق ہے، بانی سے جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک پر مشاورت کرنا ہے،فوری ملاقات کرانے کا سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء سلمان اکرم راجہ،فیصل ملک سے ملاقات اجازت دی جائے، گزشتہ 37 روز سے بانی سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، بہن علیمہ خان کو بھی ملاقات کی اجازت کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بانی کی ہیلتھ بابت افواہوں پر تشویش ہے ملاقات لازم ہے۔حکام نے کہا کہ ملاقات کرانا جیل حکام کا کام ہے، جیل مینوئل مطابق کے ملاقات ہوتی ہے۔دور ان سماعت شوکت خانم ہسپتال اکاؤنٹس بحالی کی درخواست علیمہ خان کیس ساتھ منسلک کر دی گئی۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی سات ضمانتیں تھیں، پراسکیوشن نے بہانہ بنایا ریکارڈ موجود نہیں ہے 6 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا میڈیکل بورڈ کی درخواست میں چھ دسمبر ہوگئی ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی کہ کیسز میں ان سے رہنمائی لینی ہے اسکی تاریخ یکم دسمبر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ خانم کیس میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی انکے ذاتی اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ شوکت خانم کے اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے ہیں جہاں سے میڈیسن لی جاتیں ہیں اب مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کی زندگیاں خطرے میں اگر ادویات نہ ملنے کی وجہ کسی کی موت ہوتی اسکی جوابدہ حکومت ہے۔ انہوں نین کہاکہ کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی وجہ شوکت خانم کے اکاؤنٹ فریز کرنا ہے، عدالت سے استدعا کی ہے انکو فی الفور کھولا جائے، امید کرتے ہیں یہ اب اکاؤنٹ کھولے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں