گوادر: بی ایس او ایکس کیڈرز کی ایڈوکیٹ سعید فیض بلوچ کو کامیابی پر مبارکباد

گوادر (رپورٹر)بی ایس او ایکس کیڈرز نے اپنے ایک مبارکبادی بیان میں سابق چیرمین اور تنظیم کے روحِ رواں، بی ایس او کے سابق چیرمین ایڈوکیٹ سعید فیض بلوچ کو مکران بار ایسوسی ایشن کے صدر کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ تنظیم نے اس کامیابی کو نہ صرف ایڈوکیٹ سعید فیض بلوچ کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا بلکہ اسے بلوچ سیاسی کارکنان اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے وکلاء کی اجتماعی کامیابی بھی کہا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چیرمین سعید فیض بلوچ ایک مخلص، اصول پسند اور متحرک وکیل رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچ قومی تحریک کے ایک ایسے ثابت قدم سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ جدوجہد، اصول اور استقامت کو اپنا نصب العین بنایا۔ ان کی پوری زندگی قومی حقوق، انصاف اور عوامی مفادات کے لیے مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔
بی ایس او ایکس کیڈرز کو یقین ہے کہ ایڈوکیٹ سعید فیض بلوچ اپنی نئی ذمہ داری کو بھی اسی جذبے، دیانت اور اصول پسندی کے ساتھ نبھائیں گے اور وکلاء برادری کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں