لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ای ایس پی لورالائی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوریاگی میں جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے پر ایک شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ہیڈ مسٹریس/پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوریاگی نے کی جبکہ محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران، علاقے کے عمائدین، والدین اور مختلف سماجی حلقوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد پرنسپل نے افتتاحی خطاب میں سکول میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ ای ایس پی لورالائی کی خصوصی دلچسپی اور بھرپور تعاون سے کلاس رومز کی تزئین و آرائش، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واش رومز کی بحالی، گراؤنڈ کی مرمت، فرنیچر کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات مکمل کی گئیں، جن سے تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔محکمۂ تعلیم کے آفیسران ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرازاق میانخیل،ڈی ڈی او مس قمر سلطانہ،ڈی او فیمیل دکی مس شاہین اختر،ہیڈ مسڑیس گرلز ہائی سکول سیشن کورٹ مس گل جمعہ کاکڑ،ہیڈمسڑیس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوریاگی مس عظمی شائین،پی ٹی سی ایس ایم سی رحیم شیخ،اور ایس ڈی پی کے ڈی پی ایم عبید ترین اور دیگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ایس پی لورالائی کے ترقیاتی منصوبے علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے سنگِ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کیلئے بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔علاقے کے معززین نے بھی ای ایس پی لورالائی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں کیے گئے ترقیاتی کام نہ صرف علاقے کی بچیوں کیلئے امید کی کرن ہیں بلکہ مجموعی طور پر پورے علاقے کے تعلیمی معیار میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔تقریب کی خاص بات سکول کی بچیوں کی شاندار پرفارمنس تھی۔ طالبات نے ڈرامائی خاکے اور ٹیبلو پیش کیے جنہوں نے شرکاء کے دل جیت لیے۔ حاضرین نے طالبات کی محنت،
صلاحیت اور اعتماد کو زبردست الفاظ میں سراہا اور بارہا تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔والدین نے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور سکول کی بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بچیوں کے مستقبل کو مضبوط بنیادیں ملیں گی۔ انہوں نے ای ایس پی لورالائی اور ڈی پی ایم ای ایس پی ایم عبید ترین اور ہیڈ مسڑیس مس عظمی شاہین کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ہیڈمسٹریس مس عظمی شاہین نے تمام مہمانانِ گرامی، محکمۂ تعلیم کے افسران عمائدین اور والدین کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سکول کی بہتری اور بہترین تعلیمی ماحول کے لیے کوششیں جاری رہیں گی
Load/Hide Comments

