آواران(رپورٹر)نیشنل پارٹی آواران کی ضلعی کونسل کا اجلاس ضلعی صدر عابد حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خاص ڈپٹی سیکریٹری جنرل واحد رحیم جبکہ ورکنگ کمیٹی کے رکن ثاقب بلوچ شریک تھے۔ اجلاس میں تحصیل جھاؤ، کولواہ اور آواران کی تنظیمی جائزہ رپورٹس پیش کی گئیں۔
اجلاس نے آئندہ ضلعی تنظیم کے انتخاب کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی جس میں واحد رحیم کو چیئرمین جبکہ ڈاکٹر داد بخش بلوچ اور عبیداللہ بلوچ کو ممبران مقرر کیا گیا۔ الیکشن کمیٹی نے ضابطہ کار اور شیڈول کا اعلان کیا جس کے تحت تمام امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، اور مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوئی۔
منتخب عہدیداران میں ضلعی صدر عابد حسین، نائب صدر محمد علی، جنرل سیکرٹری محمد کریم عمرانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقبول عابد، فنانس سیکرٹری ثقاب بزنجو، خواتین سیکرٹری میڈم صباح بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری اشرف آھیر، سوشل میڈیا سیکرٹری ظفر غنی، سیکرٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس شفیق علی، سیکرٹری رابطہ مرید ملازئی، سیکرٹری ادب و ثقافت شمیم نصرت، لیبر سیکرٹری کامریڈ خیر بخش بلوچ اور کسان سیکرٹری عظیم جان شامل ہیں۔
اجلاس سے واحد رحیم، عابد حسین، ثاقب بزنجو، شمیم نصرت، محمد علی، مرید بلوچ، اشرف آھیر، شفیق مہر اور میڈم صباح بلوچ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کمٹڈ ساتھیوں کی نظریاتی وابستگی، پرامن اور جمہوری سیاسی کلچر، اور مسلسل جدوجہد نے یہ ثابت کیا ہے کہ محنت کش طبقے کی سیاسی جماعت منظم تربیت، اصولی سیاست اور عوامی رشتوں کی بنیاد پر ہر مشکل میں عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آواران ضلع میں بلدیاتی انتخابات سے لے کر جنرل الیکشن تک نیشنل پارٹی نے مسلسل محنت اور منظم سیاسی عمل کے ذریعے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔ چیئرمین خیر جان بلوچ کی بطور ایم پی اے کامیابی اور ضلعی صدر عابد حسین کی میونسپل کمیٹی آواران میں فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے روایتی، کاروباری سیاست کرنے والے عناصر کو شکست دے کر حقیقی عوامی قوت کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے نمائندے اپنے کردار، خدمت اور سیاسی پروگرام کو عملی شکل دے کر عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور میدانِ عمل میں سرخرو ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے آواران سمیت پورے بلوچستان کے وسائل, عوامی مفادات پر ڈاکہ ڈالنے شکستہ خوردہ عناصر بوکھلاہٹ میں ہیں اس لئیے آئے روز نیشنل پارٹی اور ہمارے نمائندوں کے خلاف بے ہودہ الزام تراشیاں اور آزمودہ منفی پروپیگنڈا کرکے کے خود کو ژندہ رکھنا چاہتے ہیں مگر ہمارے سنجیدہ کارکن اور باشعور عوام ان کی ایسے ناکام سازشوں ، بے ہودہ بہتان لگانے سے واقف ہیں ان کی باتوں کی کوئی وقعت نہیں نہیں ہے ۔ہماری جدوجہد پڑھا لکھا تندرست ، خوشحال اور امن وطن ہے جس کے لئیے آخری دم جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

