گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری بازار گوادر

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری بازار گوادر میں آج 29 نومبر 2025 کو ایک دلچسپ کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسٹیج کے فرائض سر بشیر صاحب نے احسن طریقے سے سرا نجام دیئے، جبکہ مہمان خاص قادر آر بی جناب سیٹھ ناگمان بلوچ تھے اور سر اے ڈی اور گوادر نادل علی نے بھی شرکت کی۔ اس کوئز مقابلے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر وحید ہمدرد صاحب سمیت تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

طلباء نے نہ صرف کوئز میں شرکت کی بلکہ اپنے جوابات سے مہمانوں کو خوب محظوظ بھی کیا۔ جماعت ہشتم کے طالب علم طاہر علی کی ٹیم نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک خوبصورت ڈراما خاکہ پیش کیا، جو کہ بہت سراہا گیا۔

آخر میں، انعامات تقسیم کیے گئے، جس میں کوئز مقابلے کے فاتحین کو انعامات دیے گئے۔ اس پروگرام کو ترتیب دینے پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے جنہوں نے طلباء کی علمی و ذہنی نشوونما کے لیے اس قسم کے پروگرام کا اہتمام کیا۔

اس کوئز پروگرام کا مقصد طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی علمی قابلیت کو بڑھانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں