تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی تحصیل دشت کاایک اجلاس زیرصدارت تحصیل صدرکہدہ عزیز دشتی بابت یونٹ سازی مہم کھڈان میں منعقد ہوا، اجلاس میں یونین کونسل کھڈان کیلئے ایک نئی یونٹ تشکیل دی گئی جس میں یونٹ سیکرٹری عادل امام، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مولابخش کاانتخاب عمل میں لایا گیاجبکہ تحصیل ممبران کیلئے نسیم،نزیراورخلیل نذر منتخب ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہدہ عزیزدشتی نے کہاکہ تحصیل دشت میں ممبر سازی مہم اور یونٹ سازی مہم شروع کیاگیاہے،دسمبرکے مہینے میں مزید یونٹ تشکیل دیئے جائیں گے،جس میں یونین کونسل کوہک،یونین کونسل کنچتی اینڈ یونین کونسل سنگئی شامل ہیں جس کے یونٹ عنقریب تشکیل دی جائےگی۔

