کیمپ کے تمام افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیجا گیا، ذرائع

چاغی (این این آئی)چاغی ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل مہاجر کیمپ میں موجود تمام افغان مہاجرین کو باقاعدہ رجسٹریشن کے بعد افغانستان چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں موجود گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔موصولہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کیمپ کے تمام افغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیجا گیا ہے۔گردی جنگل کیمپ بلوچستان کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ تھا، جہاں تقریباً 70 ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام 70 ہزار مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر 2025 سے کیمپ میں کارروائیاں شروع کی گئی تھیں اور یہ تمام اقدامات ریاستی پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں