بارڈر مینجمنٹ اور نوبت لسٹ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرایک شفاف طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے،آئی جی ایف سی ساوتھ

پنجگور(این این آئی)آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت پنجگور میں جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی جرگے میں علاقے کے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاآئی جی ایف سی نے تعلیم اور صحت کے سہولیات کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی-مزید کہا کہ بارڈر مینجمنٹ اور نوبت لسٹ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرایک شفاف طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے تاکہ صرف اہل لوگ اس رعایت سے مستفید ہو سکیں آئی جی ایف سی نے اسمگلنگ کی روک تھام اور اور پوپی کی کاشت کو تلف کرنے میں پنجگور رائفلز اور پولیس کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس کو مزید موثر بنانے پہ زور دیا شرکاء ے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی امن و امان کے قیام اورسماجی خدمات کو بھرپور سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں