پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ انتخابات

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ کے انتخابات میں پروگریسو ڈاکٹرالائنس کے امیدوار1083ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے پی ایم اے کوئٹہ برانچ کے انتخابات گزشتہ روز عدالت عالیہ کی جانب سے اسٹے آرڈر ختم کئے جانے کے بعد بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے کانفرنس ہال اور پی جی ایم آئی ہال سنڈیمن پروونشل کوئٹہ میں دونوں پینلز کے ایجنٹس اور نمائندگان کی موجودگی میں انتخابی اصولوں اور جمہوری ضابطوں کے مطابق منعقد ہوئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہی جس میں پروگریسو ڈاکٹر الائنس اور پروفیشنل ڈاکٹرز فورم کے درمیان مقابلہ ہوا انتخابات میں 1231ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس میں پروگریسو ڈاکٹر الائنس کے ڈاکٹر نادر خان اچکزئی صدراورڈاکٹر شعیب بلوچ جنرل سیکرٹریڈاکٹر کامیار خان سینئر نائب صدر،ڈاکٹر زینت شاہوانی نائب صدر،ڈاکٹر فیاض مستوئی جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر منیر گچکی پریس سیکرٹری،ڈاکٹر اشرف ترین فنانس سیکرٹری ڈاکٹر طاہرہ بلوچ چیئرپرسن فیلڈ آپریشن 1083ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پروفیشنل ڈاکٹرز فورم نے 121ووٹ حاصل کئے جبکہ 27ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن نے دونون پینل کے ایجنٹس اور نمائندگان کی موجودگی میں باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا جنہیں دونوں پینل نے قبول کیا۔دونوں پینلز کے امیدواروں ے پرامن اور جمہوری ماحول میں انتخابات کی انعقاد پر الیکشن کمیشن اورانکے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ایم اے کوئٹہ، کوئٹہ کے معزز مرد و خواتین ڈاکٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس انتخابی عمل میں جذبے، نظم و ضبط اور بھرپور حصہ لیا اور انتخابی عمل میں بھر پور تعاون کیا۔انتخابی نتائج کے بعد نومنتخب پی ایم اے کوئٹہ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی جس میں پی ایم اے کے سینئر ترین ڈاکٹر سعید اللہ خان نے نومنتخب عہدیداروں سے انکے عہدوں کا حلف لیااورنومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں