ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈھاڈر اور ڈیرہ مراد جمالی مختلف واقعات ڈاکووں نے قومی شاہراہ بلاک کرکے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون چھین لیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے دو موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے پولیس کے مطابق کچھی ڈھاڈر پولیس تھانے کی حدود کمبڑی پل پر نا معلوم ڈاکو قومی شاہراہ کو بلاک کرکے چھوٹی گاڑیوں بسوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قمیتی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا لٹنے والوں میں دو گورنمنٹ ٹیچرز جمیل احمد اور سیف اللہ بھی شامل ہیں جوکہ سبی سے اے ٹی ایم سے اپنی تنخواہیں نکال کر گھر جارہے تھے وہ بھی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ گیے واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں نیک محمد اور نثار احمد سولنگی کے دو موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

