ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد دو مختلف واقعات نوجوان پر اسرار طورپر لاپتہ جبکہ فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا یرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود بیبر چوکی کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے طالب علم حسین ولد سکندر علی قوم عمرانی کو زخمی کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گء زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات شروع کردی جبکہ اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ روز نوجوان غلام حسین ولد دریا خان عمرانی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جس کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ میں دیدی گئی پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی

