جب تک بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنیں گے،چین سے نہیں بیٹھوں گا‘ گورنر پنجاب

جلالپور جٹاں (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جب تک بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنیں گے چین سے نہیں بیٹھوں گا،وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کی ہر چھت پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پرکارکنوں کی کثیر تعداد نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا،ڈھول کی تھاپ اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی سطح پر پاکستان کا کامیاب مقدمہ جیت کر عوام کے دلوں پر چھاپ چھوڑ دی،لوگ پیپلز پارٹی کو آنے والے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بھر پورنمائندگی دیں گے،اتنی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دیکھ کرمخالفین کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔سردارسلیم حیدر نے کہا کہ لاہوراسلام آباد، اٹک، جلال پور جٹاں،گجرات سمیت پورے پنجاب میں پیپلزپارٹی کوعوام کا اعتماد حاصل ہورہا ہے،بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ایک حقیقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں