پسنی اسسٹنٹ کمشنر پسنی کا آر ایچ سی ہسپتال اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہ

پسنی (رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے آج پسنی کی اہم عوامی سہولیات، (RHC) پسنی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، کا تفصیلی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے سب سے پہلے RHC پسنی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف سیکشنز اور اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرؤف نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو مزید بلند کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ہسپتال کے دورے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پسنی *خسرو دلاوری* نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کا رخ کیا۔
اسکول پہنچ کر پرنسپل حاجی مولا بخش سے ملاقات کی اور تعلیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
پرنسپل حاجی مولا بخش نے اسسٹنٹ کمشنر کو اسکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کرایا اور تدریسی عمل کا مشاہدہ کرایا۔
اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری نے کلاس میں موجود طلباء سے براہ راست سوالات پوچھے، تاکہ ان کی تعلیمی سطح اور معلومات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ طلباء نے حوصلے اور اعتماد کے ساتھ تمام سوالات کے درست جوابات دیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کی کارکردگی اور اسکول کے تعلیمی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں