تربت(رپورٹر) نشنل پارٹی شاہ آباد آسکانی کے ورکرز نے اہلیاں علاقے کی طرف سے میئر کارپوریشن جناب بلخ شیر قاضی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گرلز ہائی سکول شاہ آباد آسکانی کی چاردیواری کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا ، اس عملی اقدام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میئر صاحب ایک علم دوست اور عوامی خدمت سے سرشار نمائندے ہیں ۔
یاد رہے کہ گرلز ہائی سکول شاہ آباد آسکانی کے چند کلاس رومز بغیر چاردیواری کے تھے جن کے سامنے روڈ بھی گزر رہا ہے اس صورت حال کے سے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس شدید ذہنی اذیت سے مبتلا تھیں ۔انہوں نے میئر کارپوریشن سے درخواست کی تھی کی ان کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کی چاردیواری تعمیر کی جائے، میئر کارپوریشن بلخ شیر قاضی نے ان کی درخواست پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے 340 فٹ چاردیواری منظور کروائی اور آج 30 نومبر 2025 یہ کام عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ۔

