پنجگور (رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چتکان میں گولڈن ویک2025کا افتتاحی تقریب کالج میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی پھلین بلوچ تھے.تقریب میں ڈگری کالج کے پرقفیسرز،لیکچررز اور طلبا نے شرکت کی.مہمان خاص نے فیتہ کاٹ کر گولڈن ویک کا افتتاح کردیا اور طلبا نے مہمان خاص کر پھولوں کے ہار پہنا کر کالج میں خوش آمدید کیا.گولڈن ویک کے افتتاخی تقریب میں پرنسپل ڈگری کسلج پروفیسر نزیر احمد بلوچ،ایم این اے پھلین بلوچ اور بابو عبدالخالق نے خطاب کیا.طلبا نے رسہ کشی،زور آزمائی اور دیگر اہم اور دلچسپ گیمز میں حصہ لے کر تقریب کو چار چاند لگا دی. تقریب میں پروفیسرز اور لیکچرزز نے کالج کے کلاس فور کے ملازمین کے ساتھ رسہ کشی کا مقابلہ کرکے تقریب کو مزید رونق بخشی.مہمان خاص ایم این اے پھلین بلوچ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں کئی سال بعد آکر خوشی ہوئی کہ اس کالج سے ہم نے اپنی علمی سفر اور سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور اس کالج کی در دیوار سے ہماری پرانی یادیں جُڑی ہوئی ہیں.انہوں نے کہا کالج کے اُن اساتزہ جنہوں نے اپنی کاوشوں اور جدوجہد سے ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں.انہوں نے کہاآپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے اور پنجگور کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور دیگر مسائل کے ساتھ تعلیمی میدان میں طلبا اور اساتزہ کو درپیش معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا.انہوں نے کہا کہ کالج کے کچھ مسائل اور اُن کی حل کیلئے کالج پرنسپل اور اسٹاف کے ساتھ مل کر عملی کام کریں گے اور کچھ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے.انہوں نے کہا کہ کالج کو نکران یونیورسٹی کی طرح جدید اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس سے کنیکٹ کریں گے.انہوں نے کہا کہ بچے اپنی تمام تر صلاحیتیں اپنی پڑھائی پر خرچ کریں کیونکہ قوموں کی تروی کاـراز حصول تعلیم میں چھپا ہے اور جب تک ہم تعلیم کی زیور سے آراستہ نہیں ہونگے ہم کامیابی کے منازل تک پہنچ نہیں سکتے.انہوں نے کہا کہ آج کا دور مقابلہ اور جدوجہد کا دور ہے اور ہم اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوز کرکے اپنی مستقبل کر روشن کر سکتے ہیں.پرنسپل ڈگری کالج چتکان پنجگور پروفیسر نزیر احمد بلوچ نے کہا کہ گولڈن ویک کے انعقاد کا مقصد بچوں کو ایک سال کے دوران مسلسل پڑھائی کی تھکن سے نکال کر انٹرٹینمنٹ کی ماحول فراہم کرناہے.انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک بچے مختلف قسم کے کھیلوں کا حصہ بن کر جسمانی تندرستی کیلئے حصہ لیں گے اور ایک صحت مند دماغ کیلئے ایک صحت مند جسم ہونا ضروری ہے.یہ بچے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ وہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں.

