کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان کے36اضلاع میں سے3ہزار سے زائد غیر فعال اسکولوں میں سے 2ہزار8سواسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ18اضلاع میں 523 اسکول تاحال غیر فعال ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کی ایک رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے36اضلاع میں ایس بی کے ٹیسٹ کے تحت تعینات ہونے والے استاتذہ کی تقرری کے بعد کل 3ہزار 3سو87غیر فعال اسکولوں میں سے 2ہزار8سو64 اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں تمام سکول فعال ہیں جبکہ دیگر 18اضلاع میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 523 ہے جنکی فعالیت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق فعال کئے جا نے والے اسکولوں میں 2ہزار 835پرائمری اسکول،26میڈل اور3 ہائی اسکولز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی،دکی، ہر نائی، حب، جعفر آباد، قلات،خاران،خضدار،کو ہلو، لسبیلہ، نصیرآباد، نو شکی، کوئٹہ، صحت پور، واشک اورژوب کے تمام غیر فعال اسکولوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق آوران کے 136 غیر فعال اسکولوں میں سے 103 اسکولوں کوفعال کر دیا گیا جبکہ بارکھان کے 140غیر فعال اسکولوں میں سے 140اسکول، چمن کے 58غیر فعال اسکولوں میں سے 44اسکولوں،گوادرکے 69غیر فعال اسکولوں میں سے54اسکولوں،جھل مگسی کے 42 اسکولوں میں سے 27اسکولوں،قلعہ عبد اللہ کے 130 اسکولوں میں سے 120اسکولوں قلعہ سیف اللہ کے 175 اسکولوں میں سے 18اسکولوں،کچھی کے 160 اسکولوں میں سے 150اسکولوں،کیچ کے 115 اسکولوں میں سے 13اسکولوں،لورالائی کے 108 اسکولوں میں سے 64اسکولوں،مستونگ کے 92 اسکولوں میں سے 82اسکولوں،مو سی خیل کے 108 اسکولوں میں سے 107اسکولوں،پنجگور کے 86اسکولوں میں سے 81اسکولوں،پشین کے 245 اسکولوں میں سے 222اسکولوں،شیرانی کے 59 اسکولوں میں سے 44اسکولوں،سبی کے 83 اسکولوں میں سے 48اسکولوں،سوراب کے 71 اسکولوں میں سے 62اسکولوں،اوستہ محمد کے 91 اسکولوں میں سے 70اسکولوں،زیارت کے62 اسکولوں میں سے 58اسکولوں کو فعال کر دیا گیا۔

