شیخ جعفرمندوخیل کی قیادت میں (ن) لیگ بلوچستان میں فعال و منظم ہورہی ہے،سیدجہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سیدجہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال و منظم ہورہی ہے،صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کا کریڈٹ بھی گورنر بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتا ہے اور انشاء اللہ جلد بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیاجائے گا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کیلئے گورنرشیخ جعفرخان مندوخیل اورانکے خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کی ہے جب سے شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنرکا عہدہ سنبھالا ہے وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے وہ کوشاں رہے ہیں اور انکی جدوجہد کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار بلوچستان کا رخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا بھی گورنر بلوچستان اور انٹیلی جنس اداروں کو جاتاہے جو مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اوراننٹیلی جنس ادارے اور سیکورٹی فورسز ہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کررہے ہیں جس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردعناصر پر کڑی نظر رکھیں اورکسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر پولیس یا دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوآگاہ کریں والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظررکھیں تاکہ وہ کسی غلط راستے پرتونہیں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر و مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال اور منظم ہے اورانشاء للہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں انکی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ایک بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی انکی کوششوں سے سیاسی جماعتوں کے رہنما پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اہم اقدامات اٹھائے ہیں اوریونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات پر گورنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ انکی قیادت میں بلوچستان مزید ترقی کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں