کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران سے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئیملاقات کے دوران رہنماؤں نے صوبائی وزیر کی عوامی خدمات، ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی اور مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کو سراہا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

