کوئٹہ(رپورٹر)نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کے رہنماؤں صوبائ کسان سیکریڑی حاجی ملک فاروق شاہوانی چہرمین اسلم بلوچ کامریڈ رحمت اللہ بلوچ بی این پی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن الہی بخش پرکانی ضلعی صدر عبداوکیل مینگل افتخار بنگزی ولی محمد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں نے علاقے میں اتحاد، اتفاق اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون، عوامی مسائل کے حل اور موثر مقامی حکمرانی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر ابتدائی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود علاقائی ترقی، امن، اور عوامی مفادات کو مقدم رکھنا سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی سطح پر شفافیت، بہتر رابطہ کاری اور ذمہ دارانہ سیاسی کردار سے ہی عوام کا اعتماد مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
ملاقات میں مقامی مسائل جیسے پانی، صفائی، تعلیم، اور علاقوں کی بنیادی ضروریات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ایسے ماحول کی تشکیل کرنی چاہیے جہاں مکالمہ، برداشت اور تعاون کو فروغ ملے۔
دونوں جماعتوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی رابطے جاری رہیں گے اور مستقبل میں بھی علاقائی سطح پر بہتر سیاسی اتحاد کے فروغ کے لیے ملکر جدوجہد کی جاے گے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماوں عزیزسرپرہ قدوس نیچاری محمدنواز بنگلزی زوہیب لہڑی حضوربخش بنگلزی بھی موجود تھے

