نایاب قیمتی اور موسمی پرندوں و جانوروں کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی شاہنواز چاچڑ‎

سبی(اللہ داد)اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف سبی شاہنواز سیلاچی نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ نایاب قیمتی اور موسمی پرندوں و جانوروں کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی شہری نایاب قیمتی موسمی پرندوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ اپنے مقصد کو پورا نہیں کراسکتا عوام کے ساتھ ملکر شکاریوں کے خلاف کاروائیوں کو مذید وسعت دینگے انہوں نے کہاہے نایاب قیمتی موسمی پرندوں اور جانوروں کی نسل کشی کی اجازت کسی کو نہیں کرنے دینگے انکا بچاو اور انکو تحفظ دینا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ عوام ہمیں شکاریوں اور شکار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹھکانوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کرکے قیمتی نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچایا جسکے انہوں نے شکار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیو شئیر کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی ہے کہ کہ کوئی شہری سوشل میڈیا پر شکار کے تصاویر یا ویڈیو اپلوڈ نہ کرے اگر کسی شہری نے ایسا کیا تو اسکے خلاف بھی محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کانونی کاروائی عمل میں لائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں