کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں تین افرادجھلس گئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں تین افرادجھلس گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدلخالق روڈ پر ایک گھر میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد گھر میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے بھجا دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوسرا واقعہ عالمو چوک پولیس کالونی میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ،بیٹا جھلس گئے۔ واقعات میں زخمی ہونے والے تینوں افراد برن یونٹ منتقل کردیاگیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں