بلوچستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدام اٹھا ئیں گے، سیلاب خان ادوزئی، علی احمد ریکی

دالبندین (این این آئی)بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری اور جنرل کونسل تعارفی اجلاس گزشتہ روز ایوب اسٹیڈیم فٹبال ہاوس میں منعقد ہوا تقریب میں بلوچستان بھر کے اضلاع کے عہدے داروں اور صوبائی کابینہ کے عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی صدر علی احمد ریکی نے کی جس میں سرپرست اعلی ملک آفتاب خواجہ خیل بھی موجود تھے اجلاس میں جنرل سیکرٹری صدام اللہ نے ایجنڈا پیش کی جس میں کلب اور اضلا ع کی رجسٹریشن سالانہ پروگرام کی شیڈول بیلٹ پروموشن ٹیسٹ اور دیگر مختلف ایجنڈوں پر بحث مباحثہ ہوا اور فیصلے کیے گئے اجلاس کے دوسرے سیشن میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب میں لیجنڈ سپورٹس مینوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سیلاب خان ادوزی کا ھا ل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کی تقریب حلف برداری لیجنڈ اسپورٹس مین ایوب خان خلجی نے نئے کابینہ کے عہدے داروں سے حلف لیا چس میں خواتین عہدہداران بھی شریک تھے بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ ملک آفتاب خوا جہ خیل سر پرست آغا داؤد شاہ۔ چیرمین حاجی صادق خان ادوزی۔ سینر نایب صدر ڈاکٹر عیسیٰ کاکز ناہب صدر حاجی عبدالصمد اچکزی. اسما عیل شاہ اطلاعات سیکرٹری مطیع اللہ۔ڈاکٹر حبیب درانی قدیم اچکزی عمران ناصر اور دیگر عہدیداروں میں ناہب صدور ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ایگزیکٹو کمیٹی کوچ کمیشن۔ریفرری کمیشن وومین ونگ ہیرا ونگ اور مختلف نوعیت کے کمیٹیان تشکیل دی گئی۔۔تقریب سے مہمان خصوصی سیلاب خان ادوزئی مظلوم اولسی تحریک کے نائب صدر عرفان خلجی بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد ریکی اور ابراہیم ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹیکوانڈو کیھل کی فروغ اور ترقی کے لیے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدام اٹھائے جائیں گے اور بلوچستان کے اضلاع میں تیکوانڈو کے نہے کلبز کھولے جائیں گے جس میں نوجوانوں کو صحت مند سر گر میوں کی جانب راغب کریں گے۔ انہوں نے بلوچستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوے بکوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کو سپورٹس بورڈ سے الحاق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن ہماری ملکی سطح کی تنظیم ہے جس نے ہماری ترقی میں تعاون اور مدد کی اور ورلڈ تیکوانڈو کو کیوان ہماری ترقی کے اسناد جاری کرتی ہے جسکے اصولوں پر ہم کار بند ہے۔ مقرین نے کہا کہ صوبہ بھر میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے سہولیات کا فقدان ہے جس کے لیے نئے صوبائی کابینہ بلوچستان کے کلبوں کو سامان کی فراہمی اور دیگر جملہ مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی مقررین نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور ترقی نوجوانوں کو صحت مند سرگرمی کی جانب راغب کرنے کے لیے ہم ہر حوالے سے ان کے ساتھ ہیں اور تعاون کریں گے کیونکہ معاشرے میں اس وقت نوجوانوں کی سرگرمیاں معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے واحد ذریعہ کے کیھلوں کی سرگرمیاں ہیں تقریب کے مہمان خصوصی حاجی سیلاب خان ادوزی نے سرپرست اعلی ملک افتاب خواجہ خیل اور صوبائی صدر علی احمد ریکی کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی حاجی سیلاب خان ادوزی کو بھی خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا تقریب کے اختتام پر بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں