سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی اور حاجی عرض محمد بڑیچ کی اہم ملاقات

دالبندین (این این آئی) ڈسٹرکٹ چاغی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش،امین آباد بڑیچ فارم ہاؤس میں سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی کے سینئر رہنما سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی اور بڑیچ پینل کے بانی، مسلم لیگ (ن) رخشان ڈویژن کے صدر حاجی عرض محمد بڑیچ کے درمیان نہایت اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ چاغی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، قتل و غارت گری اور بھتہ خوری پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں جبکہ کوئی مؤثر ادارہ عملی اقدامات کرتا نظر نہیں آتا۔رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چاغی کے عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنے اور متعلقہ اداروں کی غفلت کو اجاگر کرنے کے لیے جلد ایک اہم پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ملاقات میں بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما حاجی علی اکبر زیرکاڈی، سردار اسامہ نوتیزئی، میر غلام نوتیزئی، سردار خدابخش شاہوزئی، میر رشید درانی، میر اکبر نوتیزئی، گل محمد نوتیزئی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں