دالبندین (این این آئی)ڈپٹی کمشنر چاغی جناب عطاء المنعم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین، مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے دالبندین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے گرینڈ آپریشن کی قیادت کی۔ اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا، جبکہ متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں آپریشن کے دوران پارکنگ کے نظام کو منظم کیا گیا اور غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایکسائز شدہ سامان کو ضبط کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے سے از خود تجاوزات ہٹا لیں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں، روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس ٹیم بازار کا معائنہ کرے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تمام دکانداروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، بصورتِ دیگر کسی قسم کی رعایت کی توقع نہ رکھیں اس موقع پر پولیس آفیسر عبدالستار سمالانی انجمن تاجران کے ٹکری نور احمد چاغیوال مقبول آحمد موجود تھے۔

