اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز کے عزم اور کامیاب حکمت عملی سے دہشتگردی کو جلد دفن کریں گے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں مزید بھارت نواز دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں میں اہم پیشرفت قرار دیا بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں سے سینہ سپر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری و استقامت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز کے عزم اور کامیاب حکمت عملی سے دہشتگردی کو جلد دفن کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور ہر قیمت پر ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

