مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا فش ہاربر گوادر کے کاروباری حضرات و مول ہولڈرز کے دعوت پر دوبارہ فش ہاربر گوادر کا دورہ

کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فش ہاربر گوادر کے کاروباری حضرات و مول ہولڈرز کے دعوت پر دوبارہ فش ہاربر گوادر کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔لاقات میں کاروباری شخصیات و مول ہولڈرز نے فش ہاربر گوادر میں سہولیات کی کمی سے متعلق باقاعدہ تحریری طور پر خدشات پیش کئے جس میں کہا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں لانچوں کی آمد کے لئے شیڈول جاری کیا گیا جبکہ خالی لانچوں کی آمد پر پابندی عائد کی جاری ہے جبکہ دوسری جانب لانچوں کی انٹری کے لئے بھی ایک طرف پورٹ کی وجہ سے نیوی منع کرتا ہے جبکہ دوسری طرف جیٹی کی ناقص حالت کی وجہ سے لانچوں کو ڈاک کرنے میں مسلسل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کاروباری شخصیات نے کہا کہ سب لوگوں سے مینٹینیس کے نام سے باقاعدہ ٹیکسز اور چارجز وصول کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ باہر بیٹھے ٹَب والوں سے بھی ٹیکسز وصول کئے جاتے ہیں مگر صفائی اور مینٹینیس کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔ مول کا چھت شکستہ حالت میں ہے جبکہ انٹری گیٹ پر اونچے اسپیڈ بریکر اور جیٹی پر گڑھوں کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔کاروباری شخصیات نے درخواست کی کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس متعلق چیئرمین پورٹ اتھارٹی سے ملاقات کرکے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا مْلابند وارڈ میں عوامی دیوان کا انعقاد،ڈرینیج سمیت مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق مشاورت۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج مْلابند وارڈ گوادر میں ایک عوامی دیوان کا انعقاد کیاجس میں ڈرینیج اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔عوامی دیوان میں لوگوں نے گزشتہ طوفانی بارشوں سے نقصان و سیلابی صورتحال کے پیش نظر درخواست کی کہ ملابند وارڈ کو دوبارہ ڈوبنے سے بچانے کے لئے ایسا ڈرینیج سسٹم بنایا جائے جو بارش کے پانی کو مستقل ٹھکانے لگانے میں مددگار ثابت ہوایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ملابند وارڈ گوادر کے عوام کے خدشات کو جائز قرار دیتے ہوئے جی ڈی اے حکام کو اس متعلق ہدایات دینے اور حکام کے ساتھ عوامی نشست کا اہتمام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں