نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی تحصیل سریاب کے نائب صدر آغا محمد شاہ کے دو بھتیجوں آغا شاہد علی اور آغا لال شاہ کو گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے ماورائے قانون گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا اور خاندان کو ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔جو کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے نیشنل پارٹی ایسے ماورائے آئین و قانون اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ نوجوان سریاب کے معزز گھرانے و خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اگر وہ قانون کو مطلوب تھے بھی تو خاندان کو آگاہ کیا جاتا ہے اور ان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق کی جاتی ہے لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوا جو لمحہ فکریہ ہے بیان میں کہا گیا کہ خاندان کی مشکلات و پریشانی کو ختم کرتے ہوئے آغا شاہد علی اور آغا لال شاہ کو فوری و محفوظ طور پر بازیاب کیا جائے

