لورالائی(این این آئی)سابق صوبائی وزیرصنعت وحرفت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر اور اور دیگر اہلکاروں کی شہادتوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیریستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور انکے دیگر منصوبوں کو ناکام بنایاجو ان کی بہادری اور فرض شناسی کا ثبوت ہے۔انہوں نے حملے کو ناکام بنانے والے اے سی اور دیگرجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ملک وقوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی پاکستان میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی امن پر ہم سب قربان ہونے کیلئے تیار ہیں اسپر کمپرومائز نہیں کرسکتے بزدل دشمن چھپ کر حملہ کرتے ہیں انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

