ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا گرلز ہائی اسکول اور بوائز پرائمری اسکول آسکانی بازار آبسر کا دورہ

تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آسکانی بازار آبسر کا دورہ کیا۔

اس دوران اسکول کے پرنسپل نے انہیں ادارے کو درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اساتذہ اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تعلیم اور صحت ہمیشہ نیشنل پارٹی کی اہم ترجیحات رہی ہیں، اور ان شعبوں میں بہتری کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں، کیونکہ تعلیم کے بغیر فرد اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ اسکولوں کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی یاسین بلوچ، وحدت بلوچستان کے میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، جمال جان، ماسٹر شیرجان، حیدر بلوچ، نعیم عادل اور سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں