تربت میں نامور روحانی خاندان کے نکاح و ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

تربت(رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے منگل کے روز تربت میں نامور روحانی شخصیات واجہ شیخ عبدالکریم اور واجہ شیخ موسی کے بھتیجے شیخ محمد ولد واجہ (مرحوم) شیخ شیران کے نکاح اور دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔

شیخ محمد کا نکاح واجہ شیخ عبدالباسط کی دختر کے ساتھ انجام پایا، نکاح مولوی قادر بخش ارجمندی نے پڑھائی۔
اس موقع پر میر مہیم بہرام رند، واجہ جام عبدالواحد،
ایوب طلب، واجہ محمد یوسف، نائف رند، حاجی رشید، سمیت دیگر افراد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

نکاح کی پر وقار اور عظیم الشان تقریب میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میر ہوتمان بلوچ، سابق ایم این اے میر یعقوب بزنجو، سابق سینیٹر میر اسلم بلیدی، سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی، سابق صوبائی وزیر لالا رشید دشتی، سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں