پسنی (رپورٹر)پسنی مین بازار میں مضر صحت پلاسٹک شاپر کی فروخت کے خلاف کارروائی، 8 کلوگرام تھیلی ضبط پسنی ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ و ماحولیات کے احکامات پر آج پسنی مین بازار میں مضر صحت اور غیر قانونی پلاسٹک تھیلیوں (شاپر) کے خلاف ایک اہم کارروائی عمل میں لائی گئی۔
جس کے دوران 8 کلو گرام مضر صحت تھیلی شاپر ضبط کر لیے گئے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ و ماحولیات ابراہیم بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات گوادر طارق سلیم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ انوائرسمنٹ انچارج اور انوائرمنٹل آفیسر گوادر ماجد مبارک نے یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی زیر نگر

