وزیر اعظم یوتھ پروگرام اورNAVTTC کے تحت بلوچستان بھر میں پڑھے لکھے مرد اور خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے سینٹرز قائم کیے ہیں کمشنر سبی ڈویژن‎

سبی(اللہ داد)ویلفیئر اینڈ ایمپاورمنٹ(WEBبلوچستان محکمہ سماجی بہبود سوشل ویلفئیر کے تعاون سے ویب بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لونی روڈ میں ایک اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں سیشن میں کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عرفان قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی امجد لاشاری، سماجی شخصیت وڈیرامحمد یعقوب لاشاری، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر جناب صغیر احمد اور سوشل ویلفیئر آفیسر سبی محترمہ آمنہ نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد وزیراعظم اسکل ڈویلپمنٹ یوتھ پروگرام کے تحت NAVTTC کے تعاون سے شروع ہونے والے بیج 3 کے مختلف کورسز میں داخلے کے خواہشمند افراد کو رہنمائی فراہم کی اور تفصیلی آگاہی فراہم کی کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض ودیگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاہے کہ موجودہ دور میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنا بھی لازمی ہے کوئی بھی پڑھا لکھا معد یا خواتین ہنر سیکھ کر اپنے گھر کا کفالت باآسانی کر سکتاہے انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام اورNAVTTC کے تحت بلوچستان بھر میں پڑھے لکھے مرد اور خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں پر مختلف اوقات میں مرد اور خواتین کو دستکاری٬سلائی٬بیوٹیشن٬کمپیوٹر کورسز اور ٹیکنیکل و انجنئیرنگ کے ہنر سکھاۓ جارہے ہیں جہاں پر تمام کلاسز مفت ہیں اس موقع سے فائدہ مند ہونے کے لیے اپنے قریبی سینٹرز میں داخلہ لیکر ہنر سیکھیں اور آپنے گھر بیٹھے اپنے روزگار کا آغاز کریں تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے محکمہ سماجی بہبود کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے اس بامقصد اور مفید پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کیا جو نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے انہوں نے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے تقریب کے آخر میں CEO WEB محترمہ سکینہ عبداللہ نے محکمہ سماجی بہبود کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بڑے پیمانے پر سجائے گئے بامقصد تقریب کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون کو سراہا اور کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کو انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کرایا

اپنا تبصرہ بھیجیں