تربت(رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے آپسر بلوچی بازار جاکر معروف اور بزرگ شخصیت واجہ پیر محمد قومی کی وفات پر اُن کے لواحقین لال بخش قومی، ڈاکٹر خدابخش قومی، مولا بخش قومی، شوکت قومی، اللہ داد قومی اور دیگر اہلِ خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر واجہ شیخ موسی، حاجی عبدالغفار رند، ایوب طلب، محمد ظہیر رند، نائف رند، امان بلوچ و دیگر ان کے ہمراہ تھے، جبکہ یو سی چیئرمین فیض و دیگر موجود تھے۔
میر عبدالرؤف رند نے مرحوم پیر محمد قومی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مخلص شخصیت تھے، وہ علاقے میں بھائی چارے، اتفاق اور سماجی ہم آہنگی کے مضبوط ستون سمجھے جاتے تھے، ان کی دیانت داری، اصول پسندی اور انسان دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیر محمد قومی کی وفات سے علاقہ ایک معتبر اور رہنمائی کرنے والی بزرگ شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، جس کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین ثم آمین۔

