تربت(نمائندہ) یونیورسٹی آف تربت کے کمپیوٹر سائنس کے لیکچرار اور بلوچی ادب سے شغف رکھنے والے بالاچ بالی کو سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر فورسز نے حراست میں لے لیا، فیملی ذرائع
خاندان کے مطابق بالاچ بالی گزشتہ شام یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے کہ آپسر کے قریب صلالہ بازار میں سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ تاحال یہ نہیں بتایا جارہا کہ وہ کس مقام پر ہیں اور ان پر کیا الزام ہے۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ بالاچ بالی ایک سنجیدہ اور پروفیشنل استاد ہیں جو صرف تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ اہلِ خانہ نے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و متعلقہ حکام سے بالاچ بالی کی خیریت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

