سبی(اللہ داد)ایکسین پی ایچ ای شہزادہ فروخ بلوچ کا تبادلہ کسی صورت قبول نہیں, تبادلہ منسوخ کیاجاۓ, موصوف اپنے فرائص منصبی بہترین طور پر سرانجام دے رہے ہیں, عوام دوست آفیسر کے ٹرانسفر سے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی. تفصیلات کے مطابق سبی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوامی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے عوام دوست آفیسر ایکسیئن پی ایچ ای شہزادہ فروخ کا تبادلہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ موصوف نے جب سے سبی میں چارج سنبھال کر کام شروع کیا سبی شہر اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا انہوں نے کہا کہ سبی میں شہزادہ فروخ عوام دوست آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور موصوف ہمہ وقت اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے سرانجام دیتے رہے ہیں۔ موصوف کا شمار ان آفیسران میں ہوتا ہے جوکہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ایسے فرض شناس آفیسر کو سبی سے ٹرانسفر کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ موصوف ایک ملنسار اور نہایت ہی شریف انسان ہیں ان کی آفیس کے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں۔ ایکسیئن پی ایچ ای شہزادہ فروخ بلوچ نے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھائی اور شہر کے کونے کونے میں صاف پانی کی ترسیل کے لیے ان کی ذاتی دلچسپی اور لگن شامل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی ترسیل کے لیے نئی اسکیمات بھی ان ہی کے مرہون منت ہیں نئی اسکیمات کے مکمل ہونے سے قبل موصوف کا تبادلہ سبی کی عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی٬ صوبائی وزیر پی ایچ ای, چیف سیکرٹری بلوچستان, سیکریٹری پی ایچ ای سے فوری طور پر ایکسیئن پی ایچ ای سبی شہزادہ فروخ بلوچ کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

