پسنی: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پسنی پولیس اسٹیشن کا دورہ، منشیات اور دیگر مسائل پر ڈی ایس پی سے گفتگو

پسنی(رپورٹر) ایم پی اے گوادر اور جماعت اسلامی بلوچستان کے اہم رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے دورۂ پسنی کے دوران پسنی پولیس اسٹیشن آمد کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایس آئی سیف اللہ بلوچ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پسنی شہر کو درپیش اہم مسائل، بالخصوص منشیات اور علاقے کے دیگر جرائم کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو پسنی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور شہر میں دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی پولیس کو منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ پولیس عوام کے تعاون سے علاقے سے جرائم اور منشیات کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر، ایم پی اے گوادر کے پرسنل سیکریٹری وسیم صمد,ماہی گیر رہنماء عزیز اسماعیل، اقبال جدگال، آصف غلام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں