کروڑوں روپے کی پیشکش بھی ہوشان کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘ معمر رانا

لاہور(این این آئی)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر کروڑوں روپے کی پیشکش بھی کی جائے پھر بھی شان کے ساتھ کام نہیں کروں گاتاہم مجھے اس سے محبت بھی ہے۔ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ میں نے ماضی میں یہ کہا تھاکہ مجھے کروڑوں بھی ملیں شان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ اس سوال کہ آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں وہ تو اچھے آدمی ہیں جس کے جواب میں معمر رانا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سپراسٹار ہیں،وہ میرے سینئر ہیں اور مجھے ان سے محبت بھی ہے،انڈسٹری میں آنے سے پہلے سے شان کے ساتھ دوستی ہے۔تاہم معمر رانا نے یہ بات کس تناظر میں کی انہوں نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں