کوئٹہ،پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں خدمت کے جذبے کے تحت حصہ لے رہی،بھر پور کامیابی حاصل کریگی، لیاقت لہڑی، صمد گورگیج

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی خدمت کے جذبے کے تحت حصہ لے رہی ہے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی،حلقہ پی بی 44سمیت کوئٹہ میں مخلص امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وپارلیمانی لیڈر میر لیاقت لہڑی،پارلیمانی سیکرٹری سردارزادہ صمدگورگیج، ایم پی اے سنجے کمار،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں ثناء اللہ جتک، سردارعمران بنگلزئی،سردار اکرم بنگلزئی،ابرابر جعفر، میرخدائے نظر کبدانی،لعل محمد جتک، ربانی خلجی،دوست محمد ریکی،میر عبدالنبی سمالانی نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبیداللہ گورگیج کی رہائش گاہ پر حلقہ پی بی 44چلتن ٹاون کے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ پیپلز پار ٹی کی صوبائی قیادت نے حلقہ پی پی 44 چلتن ٹاؤن کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایسے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جو عوام کی پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی بلا رنگ نو نسل خدمت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کوئٹہ کے تمام وارڈز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں اور اب باقاعدہ انتخابی مہم شروع کی جائے گی انتخابی مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ا،صوبائی اورضلعی رہنما حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے میں مددملے گی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور عوام کے حقوق کیلئے پارٹی قائدین اورکارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن کبھی بھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور امیدواروں کی ڈورٹو ڈور انتخابی کمپیئن چلائیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44سمیت پورے کوئٹہ میں پیپلزپارٹی فعال اور منظم ہے اورانشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اس موقع پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواورں میں ٹکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں