چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) مقرر کیے جانے پر تہِ دل سے مبارکباد پیش کی اور انہوں نے اس فیصلے کو ملکی دفاع اور قومی سالمیت کے نقط نظر سے انتہائی اہم قرار دیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں، عزم و بصیرت اور فرائض کی انجام دہی میں بے مثال مثالی رہی ہیں۔ ان کی تقرری عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے انھوں نے کہا کہ خود اعتمادی اور ہم آہنگی سے لیس پاکستان کی افواج اس قیادت میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کی ہر ممکن صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی بہتر ہوگی اور وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت مزید مستحکم ہوگی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کی مضبوط کارکردگی اور دفاعی استعداد نے خطے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نے زور دیا کہ ملک کے تمام ادارے مل کر جمہوری اور دفاعی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، تاکہ پاکستان کو دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنایا جاسکے اور ترقی، خوشحالی کے راستے مزید واضح ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں