حب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جا ری، عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم

حب(این این آئی)ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم کی سربراہی میں سوک سینٹر میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری، اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم جان گچکی، ڈی ایچ او ڈاکٹر نوربخش بزنجو، ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کمال خان حسنی، وائس چیئرمین حب محمد عظیم سیاں، محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل کارپوریشن کے آفیسران، بی اینڈ آر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت متعدد سرکاری افسران موجود تھے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم نے شرکاء کو حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جا رہی ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گاکھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ لوگوں نے پانی کی قلت، صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی سے متعلق شکایات، صحت اور تعلیم کے مسائل سمیت مختلف شعبوں سے متعلق تحفظات بیان کیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہر سائل کی بات تسلی سے سنی اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیں کہ عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے کئی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں اور کھلی کچہری جیسے اقدام پر مثبت تاثرات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا مسئلہ براہ راست انتظامیہ تک پہنچانے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا خوش آئند ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم نے تمام درخواستیں وصول کرتے ہوئے کہا جہاں عوام کو تحفظات ہیں وہاں کارروائی اور عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود ہے۔” کھلی کچہری کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں