فیلڈ مارشل امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار،اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،میر سکندر علی عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاست دان میر سکندرعلی خان عمرانی نے جنرل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار اور اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں انکی خدائیداد صلاحیتوں کے باعث پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل شکست بن چکا ہے ان کی عظیم قیادت میں پاکستان نے اپنے بدتر دشمن بھارت کو بھی عبرت ناک شکست دیدی جنرل عاصم منیر کی قیادت پرپوری قوم کو فخر اور ناز ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پاکستان کے دفاعی ایک اہم تاریخی باب کی حیثت رکھتی ہے انکی مدبرانہ قیادت مین پاکستان محفوظ مضبوط اور روشن پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے اب دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو ترقی بور خوشحالی سے نہیں روک سکتی اج پاکستان عطیم سپہ سالار کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جنرل عاصم منیر پوری امت مسلمہ کے سپہ سالار ہے انکی بہادرانہ قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں