سوئی،قبائلی وڈیرے کے قافلے پر فائرنگ،2افراد جاں بحق،2زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی سوئی دربار سید عنایت شاہ کے قریب قبائلی وڈیرے کے قافلے پر حملہ اور شدید فائرنگ دو افرادجانبحق دو افراد زخمی ہوگئے وڈیرہ حملے میں محفوظ رہے پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود دربار سید عنایت شاہ کے مقام پر چاکرانی قبیلے کے وڈیرے نور علی چاکرانی کے قافلے پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی فائرنگ کی زد میں?کر دو افراد شہزادہ اور عیسانی خان ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ اور حملے میں وڈیرہ محفوظ رہے جبکہ مرنے والے اور زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں