چین پاکستان بیج تربیتی پروگرام کاپہلے سیشن کامیابی سے اختتام پذیر

لاہور(این این آئی)پاکستان ایگریکلچرل تھاؤزنڈز ٹیلنٹس پروگرام کے تحت منعقدہ سیڈ پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کا پہلا سیشن ووہان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز میں اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ پروگرام ہواؤژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور ووہان چنگفا ہیشینگ ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔تربیت کے دوران چینی ماہرین کی رہنمائی میں پاکستانی شرکا ء کو سبزیوں کے کھیتوں، سبزیوں کے نمائشی مرکز اور خوردنی فنگس کے مظاہراتی پلیٹ فارم کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں جدید تکنیکوں اور طریقہ کار کے بارے میں سسٹمیٹک عملی تربیت دی گئی۔ اب تک چین میں 1000 زرعی ماہرین کی تربیت کے پروگرام کے تحت تقریباً 700 پاکستانی گریجویٹس چین بھیجے جا چکے ہیں۔آئندہ مراحل میں منتظمین شرکا کو جامعات اور تحقیقی اداروں کی لیبارٹریوں کے علاوہ اعلی معیار کی زرعی کمپنیوں کے دورے بھی کرائیں گے تاکہ ان کی عملی زرعی پیداوار کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں